بگ باس15 کا معاوضہ350 کروڑ


بھارت کے مشہور شو بگ باس 15 کی میزبانی کیلئے اداکار سلمان خان350 کروڑ روپے معاوضہ لیں گے۔

ایک شو کو ہوسٹ کرنے کیلئے اسٹارز موٹی رقم وصول کرتے ہیں یہ تو پتہ تھا،  لیکن اتنی موٹی رقم کے بارے میں جان کر سبھی حیران ہیں۔

مشہورفوٹوگرافر ویرل بھیانی نے اپنے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی ہے ، جس میں بگ باس 15 میں سلمان خان کے معاوضے کے بارے میں بتایا گیا۔

پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ سلمان خان کو بگ باس 15 کے 14 ہفتوں کیلئے 350 کروڑ روپے دیئے جائیں گے۔

حال ہی میں بگ باس 15 کا نیا پرومو سامنے آیا ہے ، جس میں سلمان خان بتا رہے ہیں کہ کھلے آسمان اور وشو سندری کے پیڑ کے درمیان آرام دہ چیزوں کے بغیر کنٹیسٹنٹس کی زندگی اس مرتبہ کتنی مشکل ہونے والی ہے۔

پرومو میں سلمان خان کہہ رہے ہیں کہ یہاں جاگنے جگانے اور چڑھنے چڑھانے کی تو ہے ، لیکن کہاں ہیں سہولتیں سونے کی وشوسندری، سلمان خان کی بات پر وشو سندری کہتی ہیں کہ ہمارے آغوش کے سائے میں نیند کہاں آئے گی اور اس جنگل کی سرد ہوائیں ہمیشہ ستائیں گی۔


متعلقہ خبریں