شہباز شریف کے خلاف جعلی اکاونٹس کیس میں اہم گرفتاری

عمران نیازی! اب تو آپ کو شرم آنی چاہیے، اب تو زبان کو لگام دو، شہباز شریف

 شہباز شریف کے خلاف جعلی اکاونٹس کیس میں ایک اور ملزم گرفتار کر لیا گیا۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے خلاف جعلی اکاﺅنٹس کیس میں بڑ ی پیش رفت سامنے آگئی۔ فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے ) نے کارروائی کرتے ہوئے نجی بینک کے وائس صدر اورہیڈ آف کمپلائنس عاصم سوری کو گرفتار کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: نیب کی بڑی کامیابی، جعلی اکاونٹس کیس میں ایک اور وصولی

ڈائریکٹر ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم عاصم سوری جعلی بینک اکاﺅنٹس میں گواہان اوربینکرز پر اپنا بیان تبدیل کرنے کے لئے دباﺅ ڈال رہے تھے۔

واضح رہے کہ ایف آئی اے کی جانب سے شہباز شریف کے خلاف جعلی بینک اکاونٹس سے متعلق کیس کی تحقیقات کی جارہی ہیں جبکہ ن لیگی صدر نے عدالت سے عبوری ضمانت حاصل کر رکھی ہے۔


متعلقہ خبریں