عاطف اسلم کی اداکاری میں انٹری، پہلے ڈرامے کی شوٹنگ جاری


پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے اب ڈرامہ انڈسٹری میں بھی قدم رکھ دیا ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر انہوں نے اپنے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے مداحوں کو بڑی خوشخبری دی۔

گلوکار نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جوکہ اُن کے ڈیبیو ڈرامہ سیریل ’سنگِ ماہ‘ کے سیٹ پر بنائی گئی ہے۔

عاطف اسلم نے کہا کہ ’میں اس وقت اپنے ڈیبیو ڈرامہ سیریل ’سنگِ ماہ‘ کے سیٹ پر موجود ہوں۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Atif Aslam (@atifaslam)

اپنے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’ہاں! میں ایک ڈرامہ سیریل کر رہا ہوں اور مجھے آپ کی دُعاؤں کی ضرورت ہے۔‘
عاطف اسلم نے کہا کہ ’آپ نے ہمیشہ مجھے اپنی محبت سے نوازا ہے اور مجھے امید ہے کہ آپ اس بار بھی ایسا ہی کریں گے۔‘
ویڈیو میں ان کا کہنا تھا کہ ’میں اپنے مداحوں کے لیے بہت جلد ایک نیا پراجیکٹ لیکر آرہا ہوں لہٰذا میرے ساتھ رہیں۔‘


متعلقہ خبریں