گرین لائن منصوبے کی بسیں پاکستان پہنچ گئیں


گرین لائن بس منصوبے کے لئے چین سے جدید بسیں لانے والا جہاز بندر گاہ پر لنگر انداز ہو گیا۔

گرین لائن منصوبے کے لئےچین سے 40بسیں کراچی پورٹ پر پہنچ گئیں ہیں۔ بسوں کو جہاز سے پورٹ پر منتقل کرنے کا کام شروع کردیا گیا۔

بسوں کے چینی بحری جہاز کے ذریعے کراچی لایا گیا ہے جبکہ منصوبے کے لئے باقی کی 40بسیں آئندہ کچھ ہفتو ں کے دوران پاکستان پہنچیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی گرین لائن: اسد عمر اور محمد زبیر آمنے سامنے

حکام کے مطابق یہ بسیں ایس آئی ڈی سی ایل کے حوالے کی جائیں گی۔ بسوں کی نقاب کشائی کی تقریب میں گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وفاقی وزیر اسد عمر شرکت کریں گے۔

گرین لائن منصوبہ اہلیان کراچی کی ایک بڑ ی ضرورت ہے جسے پورا کرنے کا دعویٰ وفاقی حکومت کی جانب سے کیا گیاتھا، پراجیکٹ کے لئے مانیٹرنگ کنٹرول بھی قائم کیا گیا ہے۔

واضح رہے گرین لائن کراچی کے لئے پہلا جدید ترین ٹرانسپورٹ منصوبہ ہے جو کہ 22سٹیشنز پر مشتمل ہوگا۔

 

 

 

 


متعلقہ خبریں