بریانی، موسیقی اور سیکیورٹی ،عاصم اظہر کی کرس گیل کو آفر


نیوزی لینڈ کا دورہ پاکستان منسوخ ہونے کے بعد ویسٹ انڈیز کے کرکٹر کرس گیل  نے  پاکستان آنے کے اعلان  کیا تو گلوکار عاصم اظہر نے بریانی سے ان کی تواضع کرنے کی پیشکش کردی۔

ویسٹ انڈیز کے کرکٹر کرس گیل نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان آنے کا اعلان کیا تھا۔

انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں کہا تھا کہ ’میں کل پاکستان جارہا ہوں کون میرے ساتھ آرہا ہے؟

کرس گیل کی ٹویٹ پر گلوکار عاصم اظہر نے انہیں بریانی کی پیشکش کردی ہے ۔ گلوکار عاصم اظہر نے جوابی ٹوئٹ کی کہ ’خوش آمدید کرس گیل، ہم آپ کی مہمان نوازی اچھی بریانی، بہترین موسیقی اور سیکیورٹی سے کریں گے۔


کرس گیل کی ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا تھا کہ ’آپ کو خوش آمدید میرے بھائی، آپ اپنے گھر آرہے ہیں‘۔


ٹوئٹر پر کرس گیل کے اس اعلان کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیں سراہا جارہا ہے اور ان کے نام کا ہیش ٹیگ بھی ٹاپ ٹرینڈ ہے۔

خیال رہے کہ نیوزی لینڈ نے 2 روز قبل 17 ستمبر کو کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں سیریز کے پہلے ایک روزہ میچ سے چند لمحے قبل ہی سیکیورٹی خطرے کے باعث دورہ منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے دورہ منسوخی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ بلیک کیپس نے نیوزی لینڈ حکومت کی جانب سے جاری سیکیورٹی الرٹ کے بعد اپنا دورہ پاکستان منسوخ کردیا ہے۔

جس کے بعد دورہ پاکستان منسوخ کرنے پر پاکستان اور دنیا بھر سے کرکٹرز نے غم و غصے کا اظہار بھی کیا۔


متعلقہ خبریں