نیوزی لینڈ کا یکطرفہ فیصلہ خطرناک مثال قائم کرے گا، وسیم خان


پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کا یکطرفہ فیصلہ خطرناک مثال قائم کرے گا۔ فیصلے سے دونوں بورڈزکے تعلقات متاثرہوں گے۔

نیوزی لینڈ ٹیم کی واپسی پر سی ای اوپی سی بی وسیم خان نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی اور میں معاملے کو آئی سی سی کے سامنے اٹھائیں گے۔

وسیم خان نے کہا کہ ہم نے نیوزی لینڈ میں 14روزقرنطینہ کیا اور مسجد حملےکے باوجود گئے تھے۔

انہوں نے کہ ’کچھ حقائق منظرعام پرلانا چاہتا ہوں۔ جمعہ کوای ایس آئی سیکیورٹی کےسربراہ رگ ڈکیسن نےکال کی۔رگ ڈکیسن نے بتایاکہ نیوزی لینڈ ٹیم پرحملے کا خدشہ ہے۔

وسیم خان نے کہا کہ 48گھنٹے ہمارے لیے بہت مشکل تھے۔ ہمیں یا ہماری سیکیورٹی ایجنسیوں کوتھریٹ کے بارے میں نہیں بتایا گیا۔ ہم نے سیکیورٹی ایجنسیوں سےرابطہ کیا تو واضح ہوا کہ کوئی تھریٹ نہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم نے 24گھنٹے میں سری لنکا اوربنگلادیش سے رابطہ کیا۔ سری لنکا اوربنگلادیش نے رضامندی ظاہر کی ہے۔ وسیم خان نے بتایا گیا کہ انگلینڈ نے پاکستان آمد کا فیصلہ آج کرنا ہے، امید ہے وہ پاکستان آئیں گے۔

خیال رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیوں کے مابین 18 سال بعد پاکستان میں میچ ہونے جا  رہا تھا۔ آخری لمحے پر دورہ منسوخ کر دیا گیا۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ مہمان ٹیم کی سیکیورٹی کے لیے فول پروف انتظامات کررکھے تھے، نیوزی کرکٹ بورڈ کو سیکیورٹی انتظامات کی یقین دہانی کرائی تھی۔

 

 


متعلقہ خبریں