محکمہ موسمیات نے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشنگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشنگوئی کردی

اسلام آباد: سخت گرمی اور شدید حبس سے پریشان شہریوں کے لیے محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنائی ہے کہ آئندہ ہفتے سے ملک کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش ہو گی۔

کراچی میں گرمی کی لہر،سمندری ہوائیں بند رہیں گے

ہم نیوز نے محکمہ موسمیات کے حوالے سے بتایا ہے کہ کل سے مون سون ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کل 24 ستمبر سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور اور گوجرانوالہ میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

بھارت: بارش کے دیوتا کو راضی کرنے کی کوشش، کمسن بچیوں کو بے لباس گھمایا گیا

ہم نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات نے کراچی میں بھی جمعرات سے ہفتے تک موسلا دھار بارش برسنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے کی جانے والی پیشن گوئی کے تحت گرج چمک کے ساتھ حیدرآباد، میرپور خاص، سکھر اور عمر کوٹ میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

کراچی میں بارش، سڑکوں پر پانی جمع، بجلی معطل

ہم نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات نے بدین، سانگھڑ اور لاڑکانہ کے شہریوں کے لیے بھی خوشخبری سناتے ہوئے پیشن گوئی کی ہے کہ تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔


متعلقہ خبریں