اڑان بھرتے ہی جہاز کو لیزر لائٹ سے نشانہ بنانے کی کوشش: خوف و ہراس

اڑان بھرتے ہی جہاز کو لیزر لائٹ سے نشانہ بنانے کی کوشش: خوف و ہراس

لاہور: علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے جیسے ہی پرواز نے اڑان بھری تو اس پر لیزر لائٹ ماری گئی جس سے خوف و ہراس پھیل گیا۔

سمندر میں پھنسے جہاز کی مہمان نوازی: کے پی ٹی نے بل طلب کر لیا

ہم نیوز نے اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ نجی ایئرلائن کی انتظامیہ کی جانب سے اس سلسلے میں باقاعدہ پولیس کو اطلاع دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق تھانہ پولیس نے اڑان بھرتے ہوئے جہاز کو لیزر لائٹ سے نشانہ بنانے کا مقدمہ بھی درج کرلیا ہے۔

اسلام آباد ایئرپورٹ کی تعمیر میں ایک اور بےضابطگی کا انکشاف

پولیس کے ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا ہے کہ نجی ایئرلائن کی پرواز لاہور سے دبئی کے لیے روانہ ہورہی تھی جب اسے لیزر لائٹ سے نشانہ بنایا گیا۔

ہم نیوز کے مطابق نجی ایئر لائن کی انتظامیہ کی جانب سے دی جانے والی درخواست پر درج مقدمے میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔

کابل ایئرپورٹ پر ڈالرز کا راج

علاقہ پولیس کے مطابق لیزر لائٹ سے اڑان بھرتے ہوئے جہاز کو نشانہ بنانے والے نامعلوم شخص کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں