طالبان حکومت کیخلاف خواتین کا احتجاج


کابل: افغانستان میں طالبان حکومت کے خلاف خواتین کے احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔

افغان میڈیا کے مطابق افغانستان میں لڑکیوں اور خواتین اساتذہ کو اسکول سے روکنے اور خواتین کی ملازمت سمیت دیگر معاملات پر احتجاجی مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔

خواتین نے وزارت کا نام تبدیل کرنے کے خلاف بھی طالبان حکومت کے خلاف وزارت کے دفتر کے سامنے احتجاج کیا اور اپنے حقوق کا مطالبہ کیا۔ خواتین کا کہنا تھا کہ طالبان حکومت میں خواتین کو مزید آزادی اور حقوق دیے جائیں۔

خواتین طالبان کی جانب سے اپنے پرانے رویے کی طرف واپس آنے پر بھی سراپا احتجاج ہیں جبکہ طالبات کو تعلیمی اداروں میں نہ طلب کرنے کے خلاف لڑکوں نے بھی یکجہتی کے طور پر کلاسوں میں آنے سے انکار کر دیا ہے۔

ایک لڑکے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس پر درج تھا کہ “ہم اپنی بہنوں کے بغیر اسکول نہیں جاتے”

افغان طالب علم کی تصویر سوشل میڈیا پر آنے کے بعد عوام کی جانب سے بچے کی حمایت کا اظہار کیا گیا۔ ایک صارف کا کہنا تھا کہ تعلیم پر افغان کا حق ہے اور ہمیں امید ہے کہ طالبان ہماری بہنوں کو بھی اسکول کھولنے کی اجازت دیں گے۔


متعلقہ خبریں