خاتون پر خطرناک حملہ

خاتون پر خطرناک حملہ

نیویارک: امریکی ریاست نیویارک میں خاتون پر حملہ کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق خاتون پر حملہ کرنے والا 32 سالہ بریڈلے کو پولیس نے گرفتار کر لیا جس نے 9 ستمبر کو سب وے اسٹیشن کے ایسکیلیٹر پر خاتون پر حملہ کیا تھا۔

ملزم نے ایسکیلیٹر پر خاتون کے سینے پر زوردار لات ماری تھی جس کی وجہ سے خاتون نیچے جا گری تھی اور ملزم وہاں سے فرار ہو گیا۔ حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی جاری کر دی گئی۔

پولیس نے ملزم کو خاتون پر حملے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔ متاثرہ خاتون کو کمر،بازو، ٹانگوں سمیت جسم کے مختلف حصوں پر چوٹیں آئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: اونٹوں  کے7000 سال پرانے نقش ونگاردریافت

نیویارک میں گزشتہ ماہ قتل، عصمت دری، ڈکیتی سمیت دیگر کئی جرائم میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور اسی وجہ سے شہر کے مختلف مقامات جس پر بس اڈے اور سب وے اسٹیشن پر کیمرے نصب کیے گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کیمروں کی تنصیب کے بعد ملزمان کی گرفتاریوں میں بھی اضافہ ہوا ہے جس کی بڑی تعداد کو کیمروں کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔ اب جرائم پیشہ افراد پولیس کی پہنچ میں ہیں۔


متعلقہ خبریں