لاہور کا حشر کردیا ہے، شہباز شریف سے ایئرپورٹ پہ خاتون کی شکایت

لاہور کا حشر کردیا ہے، شہباز شریف سے ایئرپورٹ پہ خاتون کی شکایت

کراچی: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف کے جانے کے بعد شہر کا جو حال کردیا گیا ہے اور جس طرح وہاں کچرہ جمع ہے اس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی بہت یاد آتی ہے۔

شہباز شریف کے خلاف جعلی اکاونٹس کیس میں اہم گرفتاری

ہم نیوز کے مطابق یہ بات کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے ایک خاتون نے اس وقت کی جب وفاقی دارالحکومت روانگی کے لیے وہاں پہنچے۔

لاہور سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور ایک خاتون کے درمیان کراچی ايئرپورٹ پر مکالمہ ہوا ہے۔

شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچے تھے جہاں انہوں نے سردار اختر مینگل سے ان کے والد کے انتقال پر تعزیت کی۔

جاوید لطیف شریف برادران میں جھگڑے کی وجہ بن گئے؟ اندرونی کہانی

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کراچی کے ایک روزہ دورے پر گئے تھے۔ بنیادی طور پر ان کا مقصدر سردار اختر مینگل سے ان کے والد کے انتقال پر تعزیت کرنا تھا۔

نواز شریف کے شاہین ہیں، تحریک انصاف کی جنم بھومی میں سیاسی موت ہو گئی، شہباز شریف

اس حوالے سے ن لیگی رہنما رانا مشہود نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے جس میں ایک خاتون میاں شہباز شریف سے مکالمہ کررہی ہیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پہ شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے بات چیت کرتے ہوئے خاتون کہہ رہی ہیں کہ لاہور کا حشر کردیا گیا ہے۔

ن لیگ کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف سے خاتون نے یہ بھی کہا کہ کچرہ دیکھ دیکھ کر دل خراب ہوتا ہے اور لاہور کا حشر دیکھ کر آپ کی یاد آتی ہے۔

شہباز شریف اور بلاول بھٹو ٹھپہ مافیا کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں، فرخ حبیب

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون میاں شہباز شریف سے ملاقات پر اظہار مسرت کرتی ہیں اور وہ ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔


متعلقہ خبریں