سندھ: کورونا کے مزید 650 کیسز رپورٹ، 547 مریضوں کی حالت تشویشناک


کراچی: صوبہ سندھ میں عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے مزید 650 نئے مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ زیر علاج 547 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

بچوں میں کورونا کی علامات کئی ہفتوں اور مہینوں تک رہ سکتی ہیں

ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا کے متعلق جاری کردہ تازہ اعداد و شمار میں بتایا ہے کہ صوبے میں کورونا کے مزید 650 نئے مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق کورونا کے رپورٹ ہوئے نے والے نئے مثبت کیسز کے بعد صوبے میں کل تعداد 4 لاکھ 50 ہزار 104 ہو گئی ہے۔

کورونا سے جلد چھٹکارا ممکن نہیں، عالمی ادارہ صحت

سید مراد علی شاہ کے مطابق سندھ میں کورونا سے متاثرہ مزید 12 افراد اپنی جانوں کی بازیاں ہار گئے ہیں جس کے بعد صوبے میں ہونے والی کل اموات کی تعداد 7 ہزار270 ہو گئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا ہے کہ صوبے میں زیر علاج کورونا کے 547 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جب کہ 43 مریض اس وقت وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

پاکستان میں کورونا کے باعث مزید 71اموات رپورٹ

ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ نے اسی ضمن میں کہا ہے کہ کراچی میں کورونا کے مزید 244 کیسزرپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد شہر قائد میں کورونا کیسز کی تعداد بڑھ کر2 لاکھ 96 ہزار646 ہوگئی ہے۔


متعلقہ خبریں