بالی ووڈ کے دبنگ خان اور کنگ خان کیا کھاتے ہیں؟ فرح خان نے بتا دیا

بالی ووڈ کے دبنگ خان اور کنگ خان کیا کھاتے ہیں؟ فرح خان نے بتا دیا

ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ خان اور کنگ خان کیا کھاتے ہیں؟ سب کچھ ممتاز کوریو گرافر اور ہدایت کارہ فرح خان نے بتا دیا ہے۔ فرح خان کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کو خانوں کے مداحوں کی جانب سے بہت زیادہ پسند کیا جا رہا ہے۔

بگ باس15 کا معاوضہ350 کروڑ

بھارت کے مؤقر انگریزی اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق فرح خان نے انڈین ٹی وی اسٹار ورسز فوڈ میں میزبان اور اداکار انیل کپور کی جانب سے پوچھے جانے والے سوال کے جواب میں کہا کہ سلمان خان وہ واحد اداکار ہیں جو سب کچھ کھاتے ہیں اور جن کے بارے میں جانتی ہوں۔

انیل کپور کی سالی مہیپ کپور اور سلمان خان کے بھائی، اداکار اور پروڈیوسر ارباز خان بھی اس شو کا حصہ تھے۔

فرح خان نے سلمان خان کو پہلی فلم کے لیے ڈانس بھی سکھایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ سلمان خان چاول، بریانی اور چھولے سمیت سب کچھ ہی کھاتے ہیں۔

شاہ رخ خان کو گمنامی کا خوف لاحق ہو گیا؟ ویب سیریز کی دنیا میں قدم رکھ دیا

بالی ووڈ کے بادشاہ کہلائے جانے والے شاہ رخ خان کے متعلق فرح خان نے کہا کہ میں نے ان کے ساتھ بہت کام کیا ہے وہ سوائے تندوری چکن کے کچھ بھی نہیں کھاتے ہیں۔

شاہ رخ خان کے متعلق فرح خان نے کہا کہ نہ وہ چاول کھاتے ہیں اور نہ ڈبل روٹی کھاتے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ شاہ رخ خان کو میں نے کبھی چپاتی تک کھاتے ہوئے نہیں دیکھا ہے۔

سلمان خان کو ایئرپورٹ پہ روکنے والا افسر ہیرو بن گیا

اداکار انیل کپور کے متعلق فرح خان جو پروڈیوسر ساجد خان کی بہن بھی ہیں، نے کہا کہ مجھے انیل کپور سے کوئی توقع نہیں ہے کیونکہ گزشتہ 30 سالوں کےدوران میں نے انہیں کبھی کھانا پکاتے ہوئے نہیں دیکھا۔


متعلقہ خبریں