بھارت: کانگریس نے تاریخ بدل دی، پنجاب میں دلت کو وزیراعلیٰ نامزد کردیا

بھارت: کانگریس نے تاریخ بدل دی، پنجاب میں دلت کو وزیراعلیٰ نامزد کردیا

نئی دہلی: بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ امریندر سنگھ کے استعفے کے بعد جب کانگریس نے جب بھارتی پنجاب کے لیے چرن جیت سنگھ چنی کونیا وزیر اعلٰی نامزد کیا تو ملکی تاریخ میں ایک نئے باب کا اضافہ اس طرح ہو گیا کہ وہ پہلے دلت وزیراعلیٰ ہوں گے۔

بھارت: نوجوت سنگھ سدھو نے گھر پر سیاہ جھنڈا لہرا دیا

پنجاب میں کانگریس کے انچارج ہریش راوت نے یہ اعلان کیا تو سابق ٹیسٹ کرکٹر اور متعدد شوز کے میزبان رہ چکنے والے کانگریسی رہنما نوجوت سنگھ سدھو نے بھی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر اس اعلان کی تصدیق کردی اور کہا کہ ملکی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جانے والا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بھارتی پنجاب سے پہلے یہ خبریں بھی آئی تھیں کہ اس منصب کے لیے نوجوت سنگھ سدھو کو نامزد کیا جاسکتا ہے لیکن مستعفی ہونے والے وزیراعلیٰ امریندر سنگھ کی مخالفت کے باعث ان کی نامزدگی سے اجتناب برتا گیا ہے۔

عمران خان وہ سکندر ہیں جو لوگوں کے دلوں میں راج کرتے ہیں،نوجوت سنگھ سدھو

بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ کے طور پر نامزد ہونے والے چرن جیت سنگھ چنی کو راہول گاندھی کا قریبی تصور کیا جاتا ہے۔ وہ ماضی میں کئی مواقع پر دلتوں کے مسائل پر آواز اٹھاتے رہے ہیں۔

سدھو نے مودی کو جھوٹوں کا سردار قرار دے دیا

بھارتی پنجاب میں مرکز میں حزب اختلاف کی سب سے بڑی جماعت انڈین نیشنل کانگریس کی حکومت ہے البتہ گزشتہ کئی ماہ سے امریندر سنگھ اور پارٹی کے ریاستی صدر نوجوت سنگھ سدھو کے درمیان اختلافات کی وجہ سے پنجاب میں سیاسی جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری تھا۔

51 سالہ چرن جیت سنگھ چنی چمکور صاحب سے رکن اسمبلی ہیں۔ امریندر سنگھ کابینہ میں وہ تین محکموں سیاحت و ثقافتی امور، ٹیکنیکل ایجوکیشن اور انڈسٹریل ٹریننگ کے وزیر تھے۔

بھارتی پنجاب کے لیے نامزد وزیراعلیٰ نے بھی اس کی تصدیق کردی ہے۔ انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وہ آج 20 ستمبر کو راج بھون میں اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سینئر کانگریس رہنما امبیکا سونی کو وزیر اعلیٰ کا منصب سنبھالنے کی پیش کش کی گئی تھی لیکن انہوں نے انکار کر دیا۔ رپورٹس کے مطابق انہوں نے رات کو سینئر کانگریسی رہنما راہول گاندھی سے ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ بننے سے انکار کیا تھا۔

سدھوکا پاکستان سے مذاکرات کی حمایت میں کھلا خط

امبیکا سونی ہوشیار پور سے تعلق رکھتی ہیں اور ریاست سے کئی بار راجیہ سبھا کی رکن رہ چکی ہیں۔ وہ مرکز میں وزیر بھی رہ چکی ہیں۔

بھارت کے مؤقر نشریاتی ادارے این ڈی ٹی وی کا کہنا ہے کہ انہوں نے راہول گاندھی سے کہا کہ کسی سکھ کو ہی دوبارہ وزیر اعلیٰ بنانا پارٹی کے بہترین مفاد میں ہو گا۔

کیپٹن امریندر سنگھ نے مستعفی ہوتے وقت کہا تھا کہ اگر کانگریس کی اعلیٰ کمان سدھو کو وزیر اعلیٰ بناتی ہے تو وہ اس کی مخالفت کریں گے۔

پاکستان نے کہا ’’چشم ما روشن دل ماشاد‘‘: سدھو پاجی نے جواباً کہا ’’ست بسم اللہ‘‘

انہوں نے نوجوت سنگھ سدھو کو ملک مخالف قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔


متعلقہ خبریں