چینی کمپنیاں گوادر میں 15 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کریں گی، فرینہ مظہر

چینی کمپنیاں گوادر میں 15 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کریں گی، فرینہ مظہر

اسلام آباد: پاکستانی بورڈ آف انوسیٹمنٹ کی سیکریٹری فرینہ مظہر نے کہا ہے کہ چینی کمپنیاں ملک کے ساحلی شہر گوادر کی پیٹرو کیمیکل انڈسٹری میں 15 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کرنے کے لیے تیار ہیں۔

امن ہو گیا تو سی پیک رابطے افغانستان تک بڑھنے کی امید ہے، مواقع پیدا ہونگے: خالد منصور

سرکاری خبر رساں ایجنسی اے پی پی سے بات چیت میں فرینہ مظہر نے کہا کہ چینی کمپنیوں ککی گوادر کے پیٹرو کیمیکل انڈسٹری میں سرمایہ کاری کے حوالے سے مزید بات چیت بھی جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ بورڈ آف انویسٹمنٹ ملک میں کاروبار کی آسانیاں پیدا کرنے کے لیے ایک سازگار ماحول بنانے میں مصروف ہے۔

فرینہ مظہر نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ آئندہ مستقبل میں چینی کمپنیاں پاکستان کی زراعت، انرجی اور سیاحت سمیت دیگر شعبہ جات میں بھی سرمایہ کاری کریں گی۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے خلیج کے مؤقر انگریزی اخبار عرب نیوز اور بھارت کے معروف جریدے آؤٹ لک میں شائع ہونے والی رپورٹس کے مطابق چین نے حالیہ برسوں میں بحیرہ عرب کے ساحل پر واقع  ڈیپ واٹر پورٹ کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

سی پیک کووسط ایشیائی ریاستوں سےمنسلک کرناچاہتےہیں، فواد چودھری

صوبہ بلوچستان کے ساحلی علاقے میں واقع شہر گوادر چین پاکستان اقتصاری راہداری یعنی سی پیک کے لیے قلب کی حیثیت رکھتا ہے اور اس منصوبے پر سال 2013 سے کام جاری ہے۔

چین کی متعدد اہم کمپنیوں کے اعلیٰ نمائندگان نے گزشتہ ہفتے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی جس میں انہوں نے پاکستان کی ‘پالیسی سپورٹ اور سکیورٹی‘ کے حوالے سے اپنے اعتماد کا اظہار کیا تھا۔

سی پیک منصوبے کے تحت چین نے پاکستان میں 60 ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کا اعلان کر رکھا ہے اور یہ منصوبہ چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انشی ایٹیو کے لیے اہم حیثیت رکھتا ہے۔

بھارت سی پیک میں کامیابی نہیں چاہتا، شیخ رشید احمد

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی پیک خالد منصور نے بھی گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ افغانستان میں امن ہونے سے ہم سی پیک کو وہاں تک وسعت دیں گے اور بے پناہ مواقع پیدا ہوں گے۔


متعلقہ خبریں