کورونا ویکسین کی جلد تیسری خوراک لینا ہوگی: عالمی میگزین کا انتباہ

کورونا ویکسین کی جلد تیسری خوراک لینا ہوگی: عالمی میگزین کا انتباہ

واشنگٹن: دنیا کے مؤقر جریدے نے عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے حوالے سے خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ دنیا کو بہت جلد ویکسین کی تیسری خوراک کی ضرورت ہو گی۔

موڈرنا ویکسین فائزر اور جانسن اینڈ جانسن سے زیادہ مؤثر

عالمی شہرت یافتہ جریدے فارن پالیسی میگزین نے اپنے تازہ شمارے میں انعام یافتہ صحافی لوری گیرٹ کا مضمون شائع کیا ہے جس میں انہوں ںے واضح طور پر لکھا ہے کہ دنیا کو بہت جلد تیسری خوراک کی ضروت ہو گی۔ امریکہ کے ادارے ایف ڈی اے نے فائزر بوسٹر لگانے کی مشروط اجازت بھی دے دی ہے۔

عالمی شہرت یافتہ سائنسی اور میڈیکل صحافی لوری گیرٹ کے مطابق انہوں نے ویکسینالوجی کے ماہر اسٹینلے پلوٹکن سے بات کی ہے جن کا کہنا ہے کہ ادویات کی انتظام کاری سے متعلق امریکی ادارے ایف ڈی اے کو فائزر کی یہ درخواست مان لینی چاہیے کہ پہلے 60 سال سے زیادہ عمر کے افراد کو اور بعد میں دیگر افراد کو ویکسین کی تیسری خوراک دی جائے۔

عالمی ادارہ صحت نے کورونا ویکسین کے بوسٹر لگانے سے روک دیا

فارن پالیسی میگزین میں شائع ہونے والے اپنے مضمون میں اسٹینلے پلوٹکن نے لکھا ہے کہ انھوں نے رواں سال کے شروع میں کہا تھا کہ کورونا کے خلاف جنگ جیتنے میں ہمیں 36 ماہ یعنی تین سال لگیں گے جب کہ ابھی ہم انیسویں مہینے میں ہیں۔


متعلقہ خبریں