کامیڈین کرس راک کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا: مداحوں سے ویکسین لگوانے کی اپیل

کامیڈین کرس راک کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا: مداحوں سے ویکسین لگوانے کی اپیل

نیویارک: عالمی شہرت یافتہ کامیڈین کرس راک نے اپنے مداحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کو سنجیدہ لیں اور فوری طورپر اس سے بچاؤ کی ویکسین لگوائیں۔

کورونا ویکسین کی جلد تیسری خوراک لینا ہوگی: عالمی میگزین کا انتباہ

برطانوی اخبار ڈیلی میل کے مطابق مشہور کامیڈین نے اپنے مداحوں سے یہ اپیل بھی کی ہے کہ وہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے دی جانے والی ہدایات پر بھی عمل درآمد یقینی بنائیں تاکہ وہ خود کو اس موذی مرض سے محفوظ رکھ سکیں۔

اخبار کے مطابق کرس راک کی جانب سے یہ اپیل اس وقت کی گئی ہے جب خود ان کا اپنا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔ کامیڈین کے مطابق اتوار کے دن ان کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

موڈرنا ویکسین فائزر اور جانسن اینڈ جانسن سے زیادہ مؤثر

انہوں نے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ان پر بھروسہ کریں اور فوری طور پر کورونا ویکسین لگوائیں۔

56 سالہ عالمی شہرت یافتہ کامیڈین کرس راک کے متعلق میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وہ گزشتہ ہفتے اپنے کامیڈین دوست ڈیوڈ چیپل کے ہمراہ نیویارک شہر میں دیکھے گئے تھے تو اس وقت انہوں نے ماسک تک نہیں پہنے ہوئے تھے اور وہ دونوں ہنس ہنس کر خوش گپیوں میں مشغول تھے۔

بچوں میں کورونا کی علامات کئی ہفتوں اور مہینوں تک رہ سکتی ہیں

برطانوی اخبار کے مطابق کامیڈین کرس راک کا شمار ان شوبز ستاروں میں ہو گیا ہے جو عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔


متعلقہ خبریں