ڈیڑھ کروڑ یا10کروڑ؟ شہباز شریف کی گھڑی کی قیمت پرنئی بحث

اپوزیشن کا پیکا آرڈیننس کی منسوخی کے لیے پارلیمنٹ میں قرارداد پیش کرنیکا فیصلہ

شہباز شریف کی گھڑی کی قیمت سے متعلق  وفاقی وزیر شبلی فراز کے دعوؤں نے نئی بحث چھیڑدی

 اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کے ترجمان ملک احمد خان نے شبلی فراز کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف کو یہ گھڑی ان کے والد نے دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور کا حشر کردیا ہے، شہباز شریف سے ایئرپورٹ پہ خاتون کی شکایت

انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف کے والد نے 70 کی دہائی میں یہ گھڑی جرمنی سے خریدی تھی۔ اُس وقت اس گھڑی کی قیمت 2 ہزار روپے تھی۔

ملک احمد خان نے یہ بھی کہا کہ شہباز شریف والد سے عقیدت کے سبب آج بھی وہی گھڑی پہنتے ہیں۔ اپنے والد سے لگاؤ کی وجہ سے شہباز شریف نے 50 سال سے یہ گھڑی پہن رکھی ہے۔

شہباز شریف کے ترجمان نے کہا کہ  وفاقی وزیر شبلی فراز کا شہباز شریف کی گھڑی کی قیمت سے متعلق بیان مضحکہ خیز ہے۔آپ جس شخصیت کے فرزند ہیں ،ایسی بہتان تراشی آپ کو زیب نہیں دیتی۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کے شاہین ہیں، تحریک انصاف کی جنم بھومی میں سیاسی موت ہو گئی، شہباز شریف

خیال رہےکہ وفاقی وزیر شبلی فراز نے شہباز شریف کی گھڑی کو کروڑوں کی قرار دیا تھا اور کہا تھاکہ ’ایک، ایک کروڑ اور دس، دس کروڑ کی گھڑی پہن کر آپ کہتے ہیں کہ مہنگائی ہوگئی ہے‘۔

 


متعلقہ خبریں