ڈینیئل کریگ ریٹائرڈ ، نئے جیمز بانڈ کی تلاش شروع


دنیا کے سب سے بڑے جاسوس کا کردار ادا کرنے والے ڈینیئل کریگ ریٹائرڈ ہو گئے، جس کے بعد نئے جیمز بانڈ کی تلاش شروع ہو چکی ہے۔

ڈینیل کریگ کی بطور جیمز بانڈ آخری فلم ‘نو ٹائم ٹو ڈائے’ تو ابھی ریلیز نہیں ہوئی تاہم ان کے جانشین کی تلاش ابھی سے شروع کر دی گئی ہے۔

ہالی ووڈ اداکارہ ڈینیل کریگ 2006 سے جیمز بانڈ کا کردار ادا کر رہے ہیں، ڈینیئل کریگ نے نو ٹائم ٹو ڈائے کے لیے ساڑھے 4 ارب روپے معاوضہ لیا ہے۔


ڈینیئل کریگ اپنی آخری جیمز بانڈ فلم کی شوٹنگ کے دوران اپنے کردار کو الوداع بھی کہہ چکے ہیں ان کا کہنا تھا کہ جیمز بانڈ کا کردار ادا کرنا ان کے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں ۔ فلم 30 ستمبر کو ریلیز ہو گی۔ اس کے بعد اگلی جیمز بانڈ میں کون سپر جاسوس کا کردار نبھائے گا، جیمز بانڈ کے مداحوں نے اندازے لگانا شروع کر دیئے۔

رچرڈ میڈن، ٹام ہارڈی اور برجٹن کے سٹار ریگی جین پیج کے حوالے سے افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ ان میں سے کسی ایک کو ایم آئی سکس سروس کے لیے چنا جائے گا۔

ڈینیل کریگ کے بعد فلمی دنیا کو پہلا سیاہ فام جیمز بونڈ  ریگی جین پیج کے روپ میں ملنے کا امکان بھی بہت زیادہ ہے۔

ڈینیل کریگ کے بعد نہ صرف جیمز بونڈ کے کردار کا چہرہ بدلے گا بلکہ اس کہانی کا نیا موڑ بھی شروع ہو گا۔

ڈاکٹر جاپ ویرہیول جو خفیہ ایجنٹ پر مقالوں کے ایک مجموعے کے مدیر ہیں کہتے ہیں کہ ‘ہر دفعہ جب بانڈ کے کردار کو ایک نیا اداکار نبھاتا ہے تو سیریز اپنے آپ کو ناظرین کی خواہشات کے اعتبار سے ڈھال لیتی ہے۔

کریگ کا دور سنہ 2006 میں شروع ہوا جب انھوں نے کیسینو رویال میں اداکاری کی۔ یہ فلم 9/11 کے بعد بنائی گئی تھی اور اس پر اس کے بعد کے واقعات کا خاصا اثر تھا۔

یہ بھی پڑھیں: جیمز بانڈ ایک اور خطرناک مشن کے لیے تیار

جیمز بونڈ ایک جاسوس کا کردار ہے جسے آئن فلمینگ نے 1953 میں لکھا تھا جس پراب تک 24 فلمیں بنائی جاچکی ہیں۔ جیمز بونڈ سیریز اب تک آٹھ کھرب کا بزنس کرچکی ہے۔

ڈینیئل کریگ نےاب تک جن بونڈ سیریز کی فلموں میں کام کیا ان میں 2006 میں بونڈ سیریز کی فلم ’کسینو رائل‘، 2008 میں ’کوانٹم آف سولیس‘، 2012 میں ’اسکائی فال‘ اور 2015 میں ’اسپیکٹر‘ شامل ہیں۔

53 سالہ ڈینیئل کریگ نے جیمز بونڈ کی پانچویں فلم کے لیے پانچ کروڑ ڈالرکا معاہدہ کیا ہے۔


متعلقہ خبریں