کالعدم ٹی ٹی پی کا کمانڈر صفی اللہ شمالی وزیرستان میں ہلاک


پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کےعلاقے میرعلی میں کامیاب آپریشن کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ کارروائی میں کالعدم ٹی ٹی پی کا کمانڈر صفی اللہ ہلا ک ہوگیا ہے۔ دہشت گرد صفی اللہ کا تعلق میرعلی سے تھا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشتگرد فروری میں غیر سرکاری تنظیم کی 4 خواتین کے قتل میں ملوث تھا۔ دہشتگرد 2020 میں ایف ڈبلیو او انجینئرز کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھا۔

یہ بھی پڑھیں:شمالی وزیرستان: کلیئرنس آپریشن کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے آپریشن میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا ہے۔ اس سے قبل14 ستمبر کو بھی سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں آپریشن کرکے دو دہشتگردوں کو ہلاک کیا تھا۔

دتہ خیل میں دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پراآپریشن کیا گیا، فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد مارے گئے تھے۔

گزشتہ ماہ28 اگست کو شمالی وزیرستان کے علاقے اسپین وام میں سیکورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا تھا جس میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا تھا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ دیگر دہشت گردوں کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔


متعلقہ خبریں