اسلام آباد: ڈیلیوری بوائز کے پاس ڈرائیونگ لائسنس ہونا لازمی قرار


وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈیلیوری بوائز کے پاس ڈرائیونگ لائسنس ہونا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

آئی جی اسلام آباد کے احکامات کی روشنی میں مختلف ڈیلیوری کمپنیوں کو نوٹسز جاری کر دئیے گئے ہیں۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ کمپنیوں میں بھرتی کیے جانے والے ڈیلیوری بوائز کے پاس ڈرائیونگ لائسنس لازمی ہونا چاہیے۔

مشاہدے میں آیا ہے کہ ڈیلیوری بوائز ہیلمٹ کا استعمال بھی نہیں کرتے۔ بغیر نمبر پلیٹ کے تیز رفتاری سے موٹر سائیکل چلاتے ہیں۔ ڈیلیوری بوائز لائن وائلیشن اور ریڈ سگنل کی خلاف ورزی بھی کرتے ہیں۔

ایس ایس پی ٹریفک کا کہنا ہے کہ نوٹسز جاری کرنے کا مقصد ٹریفک قوانین پر عملد کو یقینی بنانا ہے۔ خیال رہے اسلام آباد میں ڈیلیوری سروس فراہم کرنے والی متعدد کمپنیاں کام کر رہی ہیں۔

کھانا، سبزیاں اور ادویات گھروں تک پہنچانے والی کمپنیوں میں ڈیلیوری اسٹاف بھرتی کرنے سے قبل لائسنس نہیں دیکھا جاتا۔

کسی حادثے کی صورت میں کمپنی فیلڈ اسٹاف کی مالی یا اخلاقی مدد بھی نہیں کرتی۔ ڈیلوری بوائز پر کمپنی کی جانب سے دباؤ ڈالا جاتا ہے کہ وہ جلد ازجلد آرڈر پہنچائیں۔

آرڈر کو بروقت پہنچانے کیلئے ڈیلوری بوائز اکثر ٹریفک قوانین کا خیال نہیں کرتے اور اپنی جان بھی خطرے میں ڈالتے ہیں۔

 

 

 


متعلقہ خبریں