کابل ایئر پورٹ کو بین الاقوامی پروازوں کے لیے کھول دیا گیا


کابل ایئر پورٹ کو بین الاقوامی پروازوں کے لیے کھول دیا گیا ہے ۔
افغانستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق کابل ایئر پورٹ صبح 6 سے شا م 6 بجے تک پروازوں کے لیے کھلا رہے گا ۔ رات کو پروازوں کی بحالی کے لیے بھی کوششیں کی جارہی ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں؛کابل ایئرپورٹ پر خودکش حملہ آور بھارتی کالج کا طالبعلم نکلا

نائب وزیراطلاعات ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ کابل ایئر پورٹ اسٹاف بھی ڈیوٹی پر واپس آچکا ہے ۔ کابل ایئر پورٹ پر بحالی کا کام تقریبا مکمل کر لیا گیا ہے

ان  کا کہنا  ہے کہ کابل ایئر پورٹ اب محفوظ ہے۔ پاکستان، تاجکستان، ازبکستان اوردیگرممالک نےپروازوں کی بحالی کی درخواست کی تھی۔ کابل ایئر پورٹ سے ڈومسٹک پروازوں کا سلسلہ پہلے سے ہی جاری تھا۔
یاد رہے کہ امریکی اور اتحادی فوج کے انخلا کے بعد سے کابل ائیر پورٹ  مکمل طور پر فعال نہیں تھا ۔ جزوی طور پر کچھ پروازیں کابل آ جا رہی تھیں۔

یہ بھبی پڑھیں: افغانستان کوتنہا چھوڑا گیا تومختلف بحران ایک ساتھ جنم لیں گے،وزیر اعظم

واضح رہے کہ امریکی  فوج نے کابل ائیر پورٹ چھوڑنے سے قبل ائیر پورٹ پر توڑ پھوڑ کی تھی اور طیاروں کو ناکارہ بنا دیا تھا جس کے بعد سے کابل ائیر پورٹ کی مرمت کا کام جاری تھا


متعلقہ خبریں