جانوروں میں بھی کورونا پھیلنا شروع،6 شیر متاثر


واشنگٹن کے نیشنل چڑیا گھر کے9 جانوروں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

جانوروں کی دیکھ بھال کرنے والوں نے چھ افریقی شیروں اور3ٹائیگروں میں بھوک، کھانسی، چھینک اور سستی کا مشاہدہ کیا تھا۔

چڑیا گھر نے اپنی ویب سائٹ پر کہا ،’کورونا کے شکار تمام جانوروں کا علاج کیا جا رہا ہے‘۔ عہدیداروں نے بتایا کہ ’شیر اور ٹائیگر اپنی رہائش گاہوں میں رہیں گے۔ چڑیا گھر آنے والے لوگوں کو کوئی خطرہ نہیں ہوگا کیونکہ جانوروں اور انسانوں کے درمیان کافی فاصلہ ہے‘۔

انتظامیہ کے مطابق کسی دوسرے جانور میں کورونا کی علامات ظاہر نہیں ہوئیں۔ ، لیکن ویٹرنری کورونا وائرس ویکسین بیماری کے خطرے والے جانوروں کو بھی لگائی جائے گی۔

چڑیا گھر کے عہدیداروں نے جانوروں کے دیکھ بھال کرنے والا عملہ ماسک کا باقاعدگی سے استعمال کرتا ہے، لیکن اس بات کا علم نہیں شیر کیسے کورونا وائرس کا شکار ہوئے۔

سائنسدانوں کو ایک سال سے معلوم ہے کہ کورونا وائرس انسانوں سے پالتو جانور کو لگ سکتا ہے۔ بلیاں اور کتے وائرس سے جلد متاثر ہو سکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں