سلمان خان کے 33 سالہ کیریئر پر ڈاکیومینٹری سیریز کی تیاری شروع


‘میں نے پیار کیا’ سے بالی ووڈ کے دبنگ خان بننے تک کا سفر، سلمان خان کے 33 کیریئر پر ڈاکیومینٹری سیریز کی تیاری شروع کردی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کے  کیریئر پر بنائی جانے والی ڈاکیومنٹری سیریز کو ایس کے ایف فلمز کی جانب سے وز فلمز اور اپلاز انٹرٹینمنٹ کے اشتراک سے پروڈیوس کی جائے گا جبکہ اسے او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: سلمان خان کا معاوضہ گیارہ ہزار روپے

ابتدائی معلومات کے مطابق سلمان خان کے کیریئر کے تمام اہم اسٹیک ہولڈرز، ان کے اہلخانہ سے لے کر ان کے ساتھی اداکار، ہدایت کاروں اور پروڈیوسرز تک اس دستاویزی سیریز کا حصہ ہوں گے۔

سیریز کے تحت سلمان خان کے مداحوں کو ان پہلووں سے بھی ملوایا جائے گا جس سے وہ آج تک انجان تھے۔ جس کے لیے سلمان خان کے ساتھیوں کے انٹرویو آنے والے چند مہینوں میں کیے جائیں گے۔

رپورٹ میں یہ انکشاف بھی کیا گیا کہ سلمان خان کے والد اور معروف لکھاری سلیم خان اور جاوید اختر کے ساتھ ان کے اشتراک پر بھی ایک دستاویزی فلم بنائی جارہی ہے۔

سلیم جاوید اسٹوری فرحان خان اور زویا اختر کی جانب سے سلمان خان کے ساتھ مل کر اسٹریمگ پلیٹ فارم پر پیش کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: بگ باس15 کا معاوضہ350 کروڑ

یاد رہے کہ سلیم خان اور جاوید اختر کی جوڑی نے بالی ووڈ کو ‘شعلے’ جیسی بلاک بسٹر فلم دی ہے۔

سلمان خان اس وقت کترینہ کیف کے ساتھ ’ٹائیگر 3‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جبکہ وہ بگ باس سیزن 15 کی میزبانی کے لیے بھی تیار ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سلمان خان بگ باس کی میزبانی کیلئے 350 کروڑ روپے معاوضہ لیں گے۔

 

 

 

 

 


متعلقہ خبریں