رسیوں سے بنی قائداعظم کی پورٹریٹ


کراچی سے تعلق رکھنے والی میکریمے آرٹسٹ افشین انجم نے قائد اعظم محمد علی جناح کا منفرد میکریمے پورٹریٹ تیار کیا ہے۔

افشین انجم نے ایک مہینے کی انتھک محنت کے بعد پورٹریٹ صرف رسیوں کی مدد سے تیار کیا گیا ہے۔

بانی پاکستان سے محبت کا منفرد اظہار کرنے والی میکریمے آرٹسٹ افشین انجم نے سفید، سرمئی اور سیاہ رسیوں کی مدد سے قائد اعظم محمد علی جناح کا خوبصورت پورٹریٹ تیار کیا ہے۔

پورٹریٹ کو یومیہ اٹھارہ سے انیس گھنٹے ایک ماہ کے قلیل عرصے میں انتہائی نفاست سے تیار کیا گیا ہے۔ جس میں ہزاروں گرہ لگائی گئیں اور ایک لاکھ انچز سے زائد رسی کا استعمال کیا گیا ہے۔

افشین کا دعوی ہے کے اس سے قبل میکریمے آرٹ پر قائد کا اس سے بڑا پورٹریٹ پورے پاکستان میں نہیں بنایا گیا۔

افشین انجم نے نوکری چھوڑ دی مگر گھر بیٹھے میکریمے آرٹ کے منفرد شاہکار بنا رہی ہیں۔ ان کے گھر کی بات کریں تو جابجا رسیوں سے بنے میکریمے آرٹ کے دلفریب نمونے دکھائی دیتے ہیں۔

وہ مستقبل میں نشان حیدر پانے والے شہدا  کو بھی اسی انداز میں خراج عقیدت پیش کرنا چاہتی ہیں۔

 


متعلقہ خبریں