خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی، ایک ملزم گرفتار، 2فرار


لاہور میں خاتون کیساتھ  مبینہ طور پراجتماعی زیادتی کی گئی ہے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق پولیس نے3ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے اور ایک ملزم کو حراست میں بھی لیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 2 ملزمان کی تلاش کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ایف آئی آر کے متن میں درج ہے کہ خاتون کو تقریب کے لیے بلاگیا اورہوٹل میں ٹھہرا کر مبینہ زیادتی کی گئی۔

ملزمان نے متاثرہ خاتون سے 6 لاکھ روپے بھی چھین لیے ہیں۔

ملتان کی رہائشی خاتون نے ایف آئی آر میں الزام عائد کیا کہ وہ کراچی جا رہی تھی کہ ایک شخص ظفر نے فون کر کے لاہور بلا لیا اور اسے ملت پارک کے ایک ہوٹل میں ٹھہرایا۔ خاتون کے مطابق ہوٹل میں ظفر، اعظم اور حمزہ نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں: رکشے میں خاتون سے مبینہ زیادتی

خیال رہے کہ مینار پاکستان پر ٹک ٹاکر کیساتھ زیادتی کے واقعہ کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب نے زیادتی کے واقعات پر سخت ایکشن کا حکم دے رکھا ہے۔

گزشتہ دنوں تھانہ چوہنگ پولیس کی حدود میں بھی رکشہ ڈرائیور اور اس کے ساتھی نے خاتون سے مبینہ زیادتی کی تھی۔

خاتون ٹھوکر نیاز بیگ پر مسافر گاڑی سے اتری اور صدر کینٹ جانے کے لئے رکشہ بک کروایا تاہم رکشہ ڈرائیور خاتون اور اسکی بیٹی کو گھما پھرا کرایل ڈی اے ایونیو لے گیا۔ پولیس کے مطابق رکشہ ڈرائیور اور ساتھی نےدونوں ماں بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہو گئے تھے۔ پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار بھی کیا تھا۔


متعلقہ خبریں