امریکی بحریہ کا لڑاکا طیارہ گر کر تباہ


امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر لیک ورتھ میں امریکی بحریہ کا لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔

رپورٹ کے مطابق بحریہ کا ٹی 45 گوشاک طیارہ تربیتی مشن پر تھا کہ ٹیکساس کے شہر لیگ ورتھ میں گر کر تباہ ہو گیا۔


حادثے میں طیارے کے 2 پائلٹ اور 3 شہری زخمی ہوئے اور کئی گھروں کو نقصان پہنچا۔ دوسری جانب امریکی حکام کا کہنا ہے کہ طیارہ تباہ ہونے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں