گنج کروائیں اچھا رشتہ پائیں، لڑکیوں کیلئے آفر

شادی میں غیر ملکی کرنسی، موبائل فونز اور گرم چادریں نچھاور

شادی کے موقع پر دنیا کے ہر مذہب اور ہر ملک میں مختلف قسم کی رسومات ادا کی جاتی ہیں۔ دلہا اور دلہن کی رسومات بھی الگ ہوتی ہیں۔

آپ نے خوشی کے اس موقع پر ادا کی جانیوالی بہت ساری عجیب رسومات کے متعلق سنا ہوگا لیکن دلہن کا شادی سے پہلے گنجا ہونا کبھی نہ دیکھا ہوگا۔

یہ عجیب و غریب رسم افریقا کے ملک ایتھوپیا اور صومالیہ کے وسط میں واقعے بورانا قبیلے میں ادا کی جاتی ہے۔ یہ قبیلہ 500 افراد پر مشتمل ہے۔

اس قبیلے کی لڑکیوں کو صرف شادی سے پہلے ہی بال بڑھانے کا موقع دیا جاتا ہے، شادی سے پہلے لڑکیوں کو اچھا دلہا حاصل کرنے کیلئے بالوں کا بڑا حصہ منڈوا کر گنجا ہونا ہوتا ہے۔

قبیلے کے افراد کا ماننا ہے کہ اگر لڑکیاں شادی سے پہلے اپنا سر منڈوائیں گی تو انہیں ایک اچھا شوہر ملے گا۔ ایک اور عجیب بات اس قبیلے کے حوالے سے مشہور ہے کہ یہاں کے لوگ تصاویر بنوانے کو بھی برا سمجھتے ہیں۔


متعلقہ خبریں