کرکٹ شائقین کے لیے بڑی خوشخبری، اب میچ دیکھیں لائیو، وہ بھی اسٹیڈیم میں


پاکستان کرکٹ بورڈ  کو شائقین کی موجودگی میں  نیشنل ٹی 20 میچز کرانے کی اجازت مل گئی، قومی ستارے 23 ستمبر سے جلوہ گر ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسد عمر کی زیرصدارت این سی او سی کے اجلاس میں نیشنل  ٹی 20 میچز کے دوران شائقین کو اسٹیڈیم جانے کی اجازت دی گئی۔

کرکٹ گراونڈ میں 30ستمبر تک 25 فیصد شائقین میچ دیکھ سکیں گے، شائقین کی موجودگی کی شرح میں اضافے پر نظرثانی کے لیے  28 ستمبر کو فیصلہ کیا جائے گا۔

ویکسی نیٹڈ افراد کو کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کی اجازت ہو گی،پی سی بی ویکسی نیٹڈ افراد کو ٹکٹ کے اجراء کیلئے میکنزم تیار کرے گا۔

ٹورنامنٹ میں شرکت سے قومی کھلاڑیوں کو ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کی تیاریوں میں معاونت ملے گی،پرجوش تماشائیوں کیلئے ایونٹ کا پہلا مرحلہ راولپنڈی اور دوسرا لاہور میں کھیلا جائے گا۔

پی سی بی ٹورنامنٹ کے تمام 33 میچز کی ایچ ڈی کوریج فراہم کرے گا۔

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ اس سے پہلے ملتان میں 25 ستمبر سے شروع ہونا تھا نیوزی لینڈ کی ٹیم کا دورہ ختم ہونے کے بعد یہ کپ  راولپنڈی اسٹیڈیم میں کرایا جا رہا ہے۔


متعلقہ خبریں