آئر لینڈ میں طیارہ گر کر تباہ، 2 افراد ہلاک


ڈبلن: آئر لینڈ میں طیارہ گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق 16 افراد نے پیرا شوٹ کے ذریعے چھلانگ لگا کر جان بچائی۔

ہلاک ہونے والوں میں طیارے کا پائلٹ اور سات سالہ لڑکا شامل ہیں جن کی نعشوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

طیارہ آئر لینڈ کے علاقے بوگ لینڈ میں گر کر تباہ ہوا جس میں18 مسافر سوار تھے۔

امدادی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچنے کے بعد شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں۔ حادثے کی وجوہات فی الحال سامنے نہیں آ سکی ہیں۔


متعلقہ خبریں