افغان کرکٹ بورڈ نے چیف ایگزیکٹیو مقرر کر دیا


کابل: افغان کرکٹ بورڈ نے اپنا نیا چیف ایگزیکٹیو مقرر کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق افغان کرکٹ بورڈ نے اپنے نئے چیف ایگزیکٹیو کا اعلان کرتے ہوئے نصیب اللہ حقانی کو افغان کرکٹ بورڈ کا چیف ایگزیکٹیو مقرر کر دیا۔

اس سے قبل طالبان نے افغانستان کی قومی کرکٹ ٹیم کو کھیلنے کی اجازت دیتے ہوئے کہا تھا کہ کرکٹ سے کوئی مسئلہ نہیں اور وہ افغانستان کی مردوں کی کرکٹ ٹیم کے امور میں مداخلت نہیں کریں گے۔

کابل پر طالبان کے کنٹرول کے باوجود افغان کرکٹ بورڈ نے تصدیق کی تھی کہ سری لنکا میں پاکستان کے خلاف ٹی20 سیریز شیدول کے مطابق ہو گی اور وہ شپاگیزا ٹی20 لیگ میں توسیع بھی کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دورہ پاکستان کیوں منسوخ ہوا؟ کیوی کپتان بھی لاعلم

افغانستان کرکٹ بورڈ کے میڈیا آپریشنز کے سربراہ حکمت حسن نے کہا تھا کہ طالبان کو کرکٹ سے کوئی مسئلہ نہیں ہے اور انہوں نے ہمیں کہا ہے کہ ہم اپنے منصوبے شیڈول کے مطابق جاری رکھ سکتے ہیں جس کے بعد ٹیم پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے تیار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے کابل میں دو روزہ تربیتی کیمپ مکمل کر لیا ہے جبکہ ہمارے اسپانسرز، پروڈکشن ٹیم اور کٹ بھی تیار ہے۔


متعلقہ خبریں