موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیر اعظم

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کے کلائمٹ چینج سیشن میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ وزیر اعظم نے عالمی سربراہان کو آبی اور فضائی الودگی کے خاتمے کے لیے پاکستان کے اقدامات کو اجاگر کیا۔

اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی اور اس کے اثرات سے نمٹنا حکومت پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے 10 بلین ٹری اور کلین گرین پاکستان پر بات کی جبکہ وزیر اعظم متبادل توانائی، الیکٹریکل وہیکل پالیسی اور ویسٹ مینجمنٹ پر بھی بات کی۔

25 ممالک کو موسمیاتی تبدیلی کے غیر رسمی سربراہی اجلاس میں مدعو کیا گیا تھا۔ اجلاس کا مقصد نومبر میں گلاسگو میں ہونے والی موسمیاتی تبدیلی کانفرنس کی تیاریوں کا جائزہ لینا تھا۔

کلائمٹ چینج پر جی ایٹ ممالک کا سربراہی اجلاس اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے طلب کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: الیکٹرانک ووٹنگ مشین دھاندلی روکے گی، اپوزیشن ڈرتی کیوں ہے؟ بابر اعوان

سربراہان مملکت کے اجلاس کی میزبانی حکومت برطانیہ اور اقوام متحدہ نے کی جبکہ اجلاس میں جی ایٹ ممالک کےعلاوہ 15 ممالک کے سربراہان کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق ایشیا کے 3 ممالک پاکستان، بھارت اور انڈونیشیا کے سربراہان کو مدعو کیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں