ملکی سربراہ کو ملنے والے تحائف ماضی کیطرح غائب نہیں ہوتے، شہباز گل

گزشتہ ماہ مہنگائی میں 1.90 فیصد اضافہ ہوا، رپورٹ

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ ملکی سربراہ کو ملنے والے تحائف ماضی کی طرح غائب نہیں ہوتے۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ مختلف ممالک جب ملکی سربراہ کو تحائف دیتے ہیں تو کوئی بھی ملک اسے نشر نہیں کرنا چاہتا کہ ان کا تحفہ کتنے روپے کا ہے اور ان کے تحفے کا دوسرے ممالک کے تحائف سے موازنہ بھی برا سمجھا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے کچھ برادر اسلامی ممالک تو اس بات کو شدید بدتمیزی سمجھتے ہیں۔

شہباز گل نے کہا کہ وزیر اعظم کو ملنے والے تمام تحائف ملکی قوانین کے تحت توشہ خانہ میں جمع کروائے جاتے ہیں اور اگر کوئی تحفہ پاس رکھنا مقصود ہو تو قانون کے مطابق اس کے عوض پیسے خزانے میں جمع کروائے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: الیکٹرانک ووٹنگ مشین دھاندلی روکے گی، اپوزیشن ڈرتی کیوں ہے؟ بابر اعوان

انہوں نے کہا کہ ماضی میں  15 فیصد تک پیسے جمع کروائے جاتے تھے لیکن پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت میں 50 فیصد رقم جمع کروائی جاتی ہے اور ماضی کی طرح تحائف غائب نہیں ہوتے۔


متعلقہ خبریں