حاملہ خواتین کورونا ویکسین لگوا سکتی ہیں، ڈاکٹر فیصل سلطان

حاملہ خواتین کورونا ویکسین لگوا سکتی ہیں، ڈاکٹر فیصل سلطان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ حاملہ خواتین بھی کورونا ویکسین لگواسکتی ہیں۔

پاکستان میں تصدیق شدہ کورونا ویکسین کی فہرست جاری

ہم نیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ اسلام آباد کو 100 فیصد ویکسی نیٹڈ شہر بنانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ویکسین بیماری سے بچاتی ہے اور حکومت نے یہ خریدی ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ کورونا وبا سے عوام کے تعاون سے نمٹنے میں کامیاب ہوں گے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ ضروری ہے کہ ہر شہری کورونا ویکسین کی دوسری خوراک لگوانے میں تاخیر نہ کرے۔

جانوروں میں بھی کورونا پھیلنا شروع،6 شیر متاثر

ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ موبائل ویکسی نیشن ٹیمیں رہ جانے والے علاقوں میں جا کر ویکسی نیشن کریں گی۔ انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی کہ جب موبائل ویکسی نیشن ٹیم آئے تو ویکسین ضرور لگوائیں۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ موبائل ویکسی نیشن یونٹ محکمہ صحت کا ایک انقلابی اقدام ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موبائل ویکسی نیشن یونٹ میں ڈیٹا انٹری کے ساتھ ویکسی نیشن کو یقینی بنائیں گے۔

کورونا ویکسین کی جلد تیسری خوراک لینا ہوگی: عالمی میگزین کا انتباہ

ہم نیوز کے مطابق ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ ڈینگی کے پنپنے کا موسم ہے اس لیے پانی کھڑا ہونے نہ دیں۔


متعلقہ خبریں