انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان ملتوی کردیا

انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان ملتوی کردیا

لندن: انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان ملتوی کردیا ہے۔ بورڈ نے اپنی کرکٹ ٹیم بھیجنے سے معذرت کرلی ہے۔

نیوزی لینڈ کی اتنی فوج نہیں جتنی ان کی ٹیم کو سیکورٹی دی، شیخ رشید

ہم نیوز کے مطابق انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان کا دورہ ختم کرنے کا باضابطہ اعلان کردیا گیا ہے۔

انگلینڈ اینڈ ویلزکرکٹ بورڈ نے ویمنز ٹیم کا بھی دورہ پاکستان بھی منسوخ کردیا ہے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 2 ٹی ٹوئنٹی میچ کی سیریز اگلے ماہ ہونی تھی. انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان میچز13 اور14 اکتوبر کو راولپنڈی میں کھیلے جانے تھے.

نیوزی لینڈ کھیلنے پر راضی، اب پاکستان نہ مانا

تاہم نیوزی لینڈ کی جانب سے دورہ پاکستان اچانک منسوخ کیے جانے کے بعد انگلینڈ کے دورے پر بھی سوالیہ نشانات ثبت ہو گئے تھے۔

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے فیصلے سے مایوسی ہوئی ہے۔


متعلقہ خبریں