عاطف اسلم 10 سال بعد ماہرہ خان کیساتھ نظر آئیں گے

عاطف اسلم 10 سال بعد ماہرہ خان کیساتھ نظر آئیں گے

اسلام آباد: عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم اور اداکارہ ماہرہ خان 10 سال بعد ساتھ نظر آئیں گے۔

عاطف اسلم نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے نئے آنے والے گانے اجنبی کا پوسٹر شیئر کر دیا۔ پوسٹر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عاطف اسلم کے اس نئے گانے میں اُن کے ہمراہ صفِ اول اداکارہ ماہرہ خان بھی موجود ہیں۔ جس میں انہوں ںے لکھا ہے کہ 10 سال بعد وہ اداکارہ ماہرہ خان کے ساتھ اپنے گانے میں نظر آئیں گے۔

واضح رہے کہ عاطف اسلم کے جلد ریلیز ہونے والے نئے گانے “اجنبی” میں معروف اداکارہ ماہرہ خان بھی ان کے ہمراہ نظر آئیں گی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Atif Aslam (@atifaslam)

ماہرہ خان اور عاطف اسلم کو ایک ساتھ دیکھنے کے لیے مداح کافی پُرجوش نظر آرہے ہیں اور وہ بے صبری سے اس نئے گانے کا انتظار کر رہے ہیں۔

اس سے قبل عاطف اسلم نے انسٹا گرام پر اپنے آنے والے نئے گانے کا ٹیزر جاری کیا تھا جسے ایک دن میں 5 لاکھ 81 ہزار سے زائد افراد نے پسند کیا۔ عاطف اسلم کا کہنا تھا کہ  یہ ٹیزر میرے مداحوں کے لیے ویک اینڈ کا تحفہ ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Atif Aslam (@atifaslam)

واضح رہے کہ ماہرہ خان نے فلمی کیریئر کا آغاز فلم بول سے کیا اور دیکھتے ہی دیکھتے شہرت کی بلندیوں کو چھو لیا۔

ہدایت کار شعیب منصور کی 2011 میں بنائی گئی اس فلم میں ماہرہ خان نے گلوکار اور اداکار عاطف اسلم کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیا تھا ، فلم نے باکس آفس پر شاندار بزنس بھی کیا تھا۔


متعلقہ خبریں