افغانستان کے وزیر اعظم نے پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا


کابل: افغانستان کے وزیر اعظم حسن آخوند نے افغانستان پر پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ کر دیا۔

افغان میڈیا کے مطابق افغانستان کے وزیراعظم حسن آخوند سے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے وفد نے ملاقات کی۔ افغانستان کے وزیر اعظم نے اہم مطالبات عالمی ادارہ صحت کے سربراہ کے سامنے رکھ دیے۔

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے صحت کے شعبے میں افغانستان کی بھرپور مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا پاکستان کی ایجنسی کو مانتی ہے، وزیر داخلہ

اس موقع پر افغان وزیر اعظم نے کہا کہ اگر صحت کے شعبے میں مدد نہ ملی تو افغانستان کے اسپتال بند ہوجائیں گے۔ پچھلی حکومتوں میں کرپشن عام تھی کیونکہ عالمی برادری ان کی وسیع پیمانے پر مدد کر رہی تھی۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان پر پابندیاں ختم کر کے مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کیے جائیں۔


متعلقہ خبریں