نہیں کھیلنا، مت کھیلیں: شہباز گل

سندھ: موجودہ صورتحال پیپلزپارٹی کے تحفوں کی وجہ سے ہے، بڑا تحفہ بلاول ہے، شہباز گل

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے کیے جانے والے فیصلے پر کہا ہے کہ نہیں کھیلنا مت کھیلیں۔

کرکٹ اکنامی بڑی ہوتی تو منع نہیں کرتے، نیوزی لینڈ سے ہرجانہ لیکر رہونگا: رمیز راجہ

ہم نیوز کے مطابق شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کسی پریشر میں اپنے مفاد و وقار سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کو معلوم ہونا چاہیے کہ عام پاکستانی جان تو دے سکتا ہے لیکن اپنے وقار کا سودا نہیں کرتا ہے۔

نیوزی لینڈ، انگلینڈ میں بھی حملے ہوتے ہیں، ڈیرن سیمی

ہم نیوز کے مطابق شہباز گل نے کہا کہ اس بار پاکستان کی کمان عمران خان کے ہاتھ میں ہے جو صرف اللہ کے سامنے جھکتا ہے۔ انہوں نے پیغام کے اختتام پرپاکستان زندہ باد بھی لکھا ہے۔


متعلقہ خبریں