دوماہ بعد کورونا کیسز دوہزار کی سطح سے کم

کورونا: پاکستان میں 37 فیصد ورکرز بےروزگار ہوگئے

پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 81 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 27 ہزار327 ہو گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید   ایک ہزار897 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ27ہزار905ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق  گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 46 ہزار 231 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 4.10 فیصد رہی۔

یہ بھی پڑھیں: حاملہ خواتین کورونا ویکسین لگوا سکتی ہیں، ڈاکٹر فیصل سلطان

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 51 ہزار448، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 71 ہزار 589، پنجاب میں 4 لاکھ 23 ہزار670، اسلام آباد میں ایک لاکھ 4 ہزار348، بلوچستان میں 32 ہزار772، آزاد کشمیر میں 33 ہزار 821ور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 257 ہو گئی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 12 ہزار 449 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار289، خیبرپختونخوا 5 ہزار426، اسلام آباد 904، گلگت بلتستان 182، بلوچستان میں 344 اور آزاد کشمیر میں 733 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں