40 منٹ سے زیادہ ٹک ٹاک طرز کی ایپ استعمال کرنے پر پابندی


بچوں پر مقبول ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کی طرز پر بنائی گئی نئی چینی ایپ ’ ڈویوین ایپ‘ 40 منٹ سے زائد استعمال کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک بنانے والی چینی کمپنی بائیٹ ڈانس نے 14 سال سے کم عمر بچوں کے حوالے سے نئے قوانین کا اعلان کیا ہے۔ جس کے تحت بچے یوتھ موڈ کے ذریعے  ٹک ٹاک کی سسٹر ایپ ڈویوین ایپ  کا استعمال کر سکیں گے۔

یوتھ موڈ کے ذریعے کم عمر بچوں کے لیے اس ایپ کا استعمال دن بھر میں 40 منٹ تک محدود کردیا جائے گا۔ جبکہ نئے قوانین میں بچوں کے استعمال کے لیے اوقات کا بھی تعین کیا گیا ہے جس کے تحت بچوں کو اس ایپ تک رسائی صبح 6 بجے سے رات 10 بجے تک ہی حاصل ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: بچوں پر ہفتے میں 3 گھنٹے سے زائد ویڈیو گیمز کھیلنے پر پابندی

ڈویوین ٹک ٹاک جیسی ہی ایپ ہے مگر اس میں مواد کی جانچ پڑتال زیادہ سختی سے کی جاتی ہے اور اس کے 60 کروڑ سے زیادہ ماہانہ صارفین ہیں۔

ان قوانین کو سختی سے لوگو کروانے کے لیے صارفین کی اصل نام اور عمر کی تصدیق کی جاتی ہے جبکہ صارفین کو اپنے فون نمبر اور دیگر ذاتی تفصیلات بھی مہیا کرنا ہوتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:وارننگ: ٹک ٹاک کے تمام صارفین خبردار

اس سے قبل اگست کے اختتام پر چین میں گیمنگ پلیٹ فارمز ٹین سینٹ سے نیٹ ایز سمیت دیگر کو حکومت کی جانب سے ہدایت کی گئی تھی کہ وہ بچوں کو جمعے سے اتوار اور عام تعطیلات پر صرف ایک گھنٹے آن لائن گیمز کھیلنے کی اجازت دیں۔

ان نئے قوانین کے تحت 18 سال سے کم عمر افراد کو ہفتہ بھر میں صرف 3 گھنٹے آن لائن گیمز کھیلنے کی اجازت ہوگی۔


متعلقہ خبریں