بٹ کوائن کیسے کچرے میں اضافہ کر رہا ہے؟


بٹ کوائن مائننگ سے سالانہ الیکٹرانک فضلہ(ای ویسٹ) پیدا کرتی ہے۔ کریپٹوکرنسی مائننگ کرنے والے ہر سال30ہزار700 ٹن ای ویسٹ پیدا کرتے ہیں۔

ریسرچ سے پتہ چلتا ہے کہ لوگ بٹ کوائن بنا کر پیسہ کماتے ہیں لیکن اس کیلئے استعمال ہونے والے کمپیوٹر بڑی مقدار میں توانائی استعمال کرتے ہیں، جو جلد ناکارہ ہوجاتے ہیں اور ای ویسٹ پیدا کرتے ہیں۔

دنیا میں کچھ ممالک اس وقت بٹ کوائن میں استعمال ہونے والی صرف بجلی پر توجہ دے رہے ہیں۔ لیکن جب مائننگ کیلئے استعمال ہونے والے کمپیوٹر استعمال کے قابل نہیں رہتے تو یہ بہت زیادہ ای ویسٹ بھی پیدا کرتا ہے۔

محققین کا اندازہ ہے کہ بٹ کوائن کی مائننگ کرنے والےآلات کی اوسط عمر صرف 1.29 سال ہے۔ بٹ کوائن سے دنیا میں سالانہ اتنا ای ویسٹ پیدا ہوتا ہے جو ایک چھوٹے سے چھوٹے ملک نیدرلینڈ میں ایک سال میں بنتا ہے۔ نیدر لینڈ کے ای ویسٹ میں موبائل فون، کمپیوٹر ، پرنٹرز اور ٹیلی فون شامل ہیں۔

بٹ کوائن کی مائننگ میں بجلی اور بہتر پروسیسر کی ضرورت ہوتی ہے۔ انتہائی مخصوص چیپ جسے ایپلی کیشن مخصوص انٹیگریٹڈ سرکٹس (ASICs) کہا جاتا ہے۔

محققین لکھتے ہیں کہ ASICs اس بہت تیز پروسیسر ہے اور اسے دوسری بار استعمال نہیں کیا جاسکتا۔ عالمی سطح پر تمام ای ویسٹ کا صرف 17 فیصد ری سائیکل کیا جاتا ہے۔ تاہم ، یہ تعداد شاید ان ممالک میں کم ہے جہاں بٹ کوائن مائئنگ زیادہ کی جاتی ہے۔


متعلقہ خبریں