نیب نے قائم علی شاہ کے خلاف 44ایکڑاراضی کیس واپس لے لیا

Qaim ali shah

نیب نے سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کے خلاف 44ایکڑاراضی کیس واپس لے لیا۔

سندھ ہائیکورٹ میں کراچی میں 44 ایکڑ زمین کی غیرقانونی الاٹمنٹ کیس کو نمٹادیاگیا۔ سندھ ہائیکورٹ نے نیب پراسیکیوٹر کا موقف سننے کے بعد درخواست کونمٹادیا۔

نیب پراسیکیوٹر نے عدالت میں بیان دیا کہ قائم علی شاہ کے خلاف کوئی ثبوت نہ مل سکا ،درخواست نمٹا دی جائے
سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سندھ ہائیکورٹ میں پیش ہوئے۔ نیب نےقائم علی شاہ پر44ایکڑاراضی غیرقانونی طور پر الاٹ کرنے کا الزام لگایا تھا


متعلقہ خبریں