مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ


مقبوضہ کشمیر کے ضلع اودھم پور میں بھارتی فوجی ہیلی کاپٹر گرکرتباہ ہو گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق طیارہ تباہ ہونے سے ایک فرد ہلاک جبکہ ہیلی کاپٹر میں سوار دونوں بھارتی پائلٹ زخمی ہوئے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی ہیلی کاپٹرکو حادثہ موسم کی خرابی کے باعث پیش آیا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حادثہ دھند کے باعث حدنگاہ کم ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔

 

 


متعلقہ خبریں