پی آئی اے کو اجازت نہ ملی تو کویتی ایئر لائنز بھی نہیں آ سکیں گی


پی آئی اے کو اجازت نہ ملی تو کویتی ایئر لائنز بھی نہیں آ سکیں گی،پاکستان نے کویتی سول ایوی ایشن اتھارٹی کو خبر دارکردیا۔

پاکستان سول ایو ی ایشن اتھارٹی (سی اے اے ) نے کویتی سول ایوی ایشن اتھارٹی کو خبر دار کیا ہے کہ اگر پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے ) کی پروازوں کو کویت میں آپریشن کی اجازت نہ دی گئی تو کویتی ایئرلائنز بھی پاکستان نہیں آ سکیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا کا ویکسینیٹڈ افراد کے لیےسفری پابندیاں ہٹانے کا فیصلہ

کویت میں قومی ایئر لائن کے فلائٹ آپریشن پر پابندی کے معاملے پر سی اے اے اتھارٹی کا کہنا ہے کہ یکم اکتوبر سے کویتی پروازوں کی پاکستان آمد محدود کی جاسکتی ہے۔

کویتی پروازوں کی پاکستان آمد پر مکمل پابندی کا حق محفوظ رکھتے ہیں اور اس حوالے سے کویتی اتھارٹی کو خبر دار کر دیا گیا ہے۔

کورونا صورتحال کے باوجود کویتی پروازیں بلارکاوٹ پاکستان آرہی ہیں۔ پی آئی اے کو کویت میں فلائٹ آپریشن کی اجازت دینے کی درخواست کی گئی۔
ہماری درخواست کو نظرانداز کیا گیا، خط کا جواب بھی نہیں دیا گیا۔ کویتی حکام پی آئی اے کو فلائٹ آپریشن کی اجازت دیں۔


متعلقہ خبریں