ویکسینیشن نہ کروانے والوں پر آئندہ ماہ سےپابندیاں عائد ہو جائیں گی


کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوالیں، ورنہ پابندیوں کے لیے تیار ہوجائیں، مکمل ویکسینیشن نہ کرانے والے اگلے ماہ سے کئی سہولتوں سے محروم ہوجائیں گے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)  نے ویکسین نہ لگوانے والوں کے لیے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ویکسین نہ لگوانے والوں پریکم اکتوبر سے مختلف سہولیات کی بندش کی جائے گی۔ویکسی نیشن کا عمل جلد ازجلد مکمل کروائیں اورزندگی بحال رکھیں

یاد رہے کہ کورونا  ویکسین نہ لگوانے والوں پر یکم اکتوبر سے فضائی سفر پر پابندی ہوگی۔

اس کے علاوہ جو لوگ کورونا کی ویکسین نہیں لگوائیں گے وہ شادی کی تقریبات اور  شاپنگ مالز میں بھی نہیں جاسکیں گے۔

ان افراد کو  ڈائن ان اور ڈائن آؤٹ کی اجازت بھی نہیں ہو گی اور انہیں ہوٹل یا گیسٹ ہاؤس میں رہنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ویکسی نیشن کرانےوالوں کو پارک اور جم جانے کی اجازت  بھی نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:دوماہ بعد کورونا کیسز دوہزار کی سطح سے کم

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ حاملہ خواتین بھی کورونا ویکسین لگواسکتی ہیں۔

نہوں نے کہا کہ ویکسین بیماری سے بچاتی ہے اور حکومت نے یہ خریدی ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ کورونا وبا سے عوام کے تعاون سے نمٹنے میں کامیاب ہوں گے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ ضروری ہے کہ ہر شہری کورونا ویکسین کی دوسری خوراک لگوانے میں تاخیر نہ کرے۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ موبائل ویکسی نیشن ٹیمیں رہ جانے والے علاقوں میں جا کر ویکسی نیشن کریں گی۔ انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی کہ جب موبائل ویکسی نیشن ٹیم آئے تو ویکسین ضرور لگوائیں۔


متعلقہ خبریں