پاکستان کو تنہا کرنے کی عالمی سازش ہو رہی ہے، گورنر سندھ

گورنر سندھ کی علیم خان سے ملاقات ختم: عمران اسماعیل سفارشات لیکر روانہ

کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان کو تنہا کرنے کی عالمی سازش اور کوشش ہو رہی ہے۔

پاکستان سیاحت، کاروبار اورکھیلوں کیلئے محفوظ ہے،آرمی چیف

ہم نیوز کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے یہ بات تیسرے چیف آف نیول اسٹاف آل پاکستان ہاکی ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب میں ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ فاشسٹ مودی حکومت ہرجگہ پاکستان مخالف لابنگ کرتی ہے۔ انہوں ںے کہا کہ پاکستان کی کرکٹ کو ختم کرنا بھارت کا پرانا خواب ہے۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی آمد پر پوری قوم پر جوش تھی۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم کی واپسی سے پاکستان کرکٹ کو جھٹکا لگا ہے اور شائقین کو افسوس ہوا ہے۔

وینیو پاکستان ہی رہے گا، غیر جانبدار مقام پر نہیں جائیں گے، رمیز راجہ کا دوٹوک جواب

انہوں ںے کہا کہ نظر آتا ہے کہ اس معاملے میں بھارت کا ہاتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت ہمیشہ پاکستان مخالف لابنگ کرتا ہے تاہم انہوں نے زور دے کر کہا کہ پاکستان انشا اللہ سرخرو ہو گا۔

ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ وہ پی ایس ایل کے لیے بہت پرامید ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرس گیل سمیت دنیا بھر سے کھلاڑی پاکستان آرہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی کی منت سماجت نہیں کریں گے اور دنیا کو باور کرائیں گے کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے۔

کرکٹ اکنامی بڑی ہوتی تو منع نہیں کرتے، نیوزی لینڈ سے ہرجانہ لیکر رہونگا: رمیز راجہ

ہم نیوز کے مطابق عمران اسماعیل نے کہا کہ ایک وقت تھا کہ پاکستان کی ہاکی ٹیم کو کوئی شکست نہیں دے سکتا تھا لیکن نہ اب وہ ہاکی رہی ہے اور نہ وہ انٹرسٹ رہا ہے۔


متعلقہ خبریں