بختاور بھٹو کا بلاول کو سالگرہ پر یادگار تحفہ


پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی سالگرہ کے موقع پر ان کی بڑی بہن بختاور بھٹو نے انہیں ایک یادگار تحفہ دیا ہے۔

محترمہ بینظیر بھٹو اور پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری کے بیٹے، بلاول بھٹو زرداری کی آج 33 ویں سالگرہ ہے۔

ویڈیو اینڈ فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوریز پر بختاور بھٹو نے بلاول بھٹو کو نایاب تصاویر کا تحفہ دیا ہے۔

بختاور بھٹو نے بلاول بھٹو زرداری کے بچپن کی تصویریں اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’میں روزانہ تمہاری سالگرہ کا کیک کھا ر ہی ہوں۔‘


متعلقہ خبریں