گھروں میں کاروبار کرنیوالے نان فائلر پروفیشنلز کے بلوں پر ٹیکس لگا ہے، ایف بی آر

گھروں میں کاروبار کرنیوالے نان فائلر پروفیشنلز کے بلوں پر ٹیکس لگا ہے، ایف بی آر

اسلام آباد: ترجمان ایف بی آر اسد طاہر نے کہا ہے کہ کسی بھی عام پاکستانی پر ٹیکس نہیں لگایا گیا ہے۔ انہوں ںے واضح طور پر کہا کہ جو پروفیشنلز نان فائلر ہیں اور گھروں میں کاروبار کرتے ہیں ان کے بجلی کے بلوں پر ٹیکس لگایا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ٹیکس گھروں و دکانوں پر نہیں لگایا گیا ہے۔

نیب پرانی فائلیں کھولنے کا مجاز ہوگیا، نان فائلر کے یوٹیلیٹی کنیکشنز منقطع کرنیکا اختیار مل گیا

ہم نیوز کے مطابق ذرائع ابلاغ سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ پاکستان کا ٹیکس بلحاظ جی ڈی پی 10.5 ہے جو خطے میں افغانستان کے بعد سب سے کم ہے۔

ترجمان ایف بی آر اسد طاہر نے اس ضمن میں مثال دیتے ہوئے کہا کہ نیپال میں ٹیکس بلحاظ جی ڈی پی 19 فیصد اور افریقہ میں 16 فیصد سے زائد ہے۔

پاکستانی دنیا میں سب سے زیادہ خیرات اور سب سے کم ٹیکس دیتے ہیں، وزیراعظم

انہوں نے کہا کہ معیشت کو رسمی دستاویزی معیشت بنانا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کاروباری لوگ اپنا کاروبار وسیع کرتے ہیں لیکن ٹیکس نہیں دیتے ہیں۔

ترجمان ایف بی آراسد طاہر نے اعداد و شمار کے حوالے سے ذرائع ابلاغ کو غیر رسمی بات چیت میں بتایا کہ اب تک 7 لاکھ 52 ہزار 174 افراد نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرائے ہیں۔

بجلی مزید مہنگی ہو گی، حکومت نے ود ہولڈنگ ٹیکس عائد کر دیا

ہم نیوز کے مطابق ایک سوال کے جواب میں اسد طاہر نے کہا کہ جو لوگ اضافی آمدن کماتے ہیں اور پروفیشنلز ہیں ان کے بجلی کے بلوں پر ٹیکس لگا ہے۔ ان کا دعویٰ تھا کہ کسی بھی عام پاکستانی پر ٹیکس نہیں لگایا گیا ہے۔

وزیراعطم عمران خان نے بھی گزشتہ دنوں کہا تھا کہ پاکستانی دنیا میں سب سے زیادہ خیرات اور سب سے کم ٹیکس دیتے ہیں۔


متعلقہ خبریں