حکومت نے ایک دھیلے کا بھی منصوبہ نہیں لگایا، شہباز شریف


اسلام آباد: قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت نے ایک دھیلے کا بھی منصوبہ نہیں لگایا۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ 50 لاکھ لوگ روزگار سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں اور لوگوں پر زندگی تنگ ہو چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بتایا جائے وہ ایک کروڑ نوکریاں کہاں گئیں ؟ غریب کا چولہہ ٹھنڈا ہو چکا ہے اور پاکستانی معیشت تباہ ہوچکی ہے۔ بجٹ میں وزیر خزانہ نے کہا تھا کہ کوئی نیا ٹیکس نہیں لگائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: نیب کی پریس ریلیز اصل میں وزیر اعظم ہاؤس نے جاری کی، مریم اورنگزیب

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں کبھی اس طرح کا مہنگائی کا طوفان نہیں آیا جبکہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ مسلم لیگ ن کے دور میں ہو گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے قرضے لے کر لوگوں کو مار دیا ہے اور ایک دھیلے کا بھی منصوبہ نہیں لگایا۔

شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف کو سزا پانامہ میں نہیں بلکہ اقامہ میں ہوئی تھی۔

بعد ازاں شہباز شریف نے ہم نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ

اسلام آباد، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی ہم نیوز سے گفتگو چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع پر مشاورت جاری ہے لیکن چیئرمین نیب سے متعلق مجھ سے کسی نے کوئی رابطہ نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ اراکین الیکشن کمیشن کی تقرری پر وزیر اعظم کو خط لکھ دیا ہے جبکہ نواز شریف کی جائیداد ضبطگی نیب نیازی کی ایک اور سازش ہے۔


متعلقہ خبریں