امریکہ پاکستان کیلئے اہم اتحادی کی حیثیت رکھتا ہے، وزیر خارجہ

پی ٹی آئی کو کمزور ملکی معیشت ورثے میں ملی، وزیر خارجہ

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کے لیے امریکہ ایک اہم اتحادی کی حیثیت رکھتا ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کونسل آن فارن ریلیشن میں خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کی حالیہ صورتحال ہر ایک کی نظر اور ذہن میں ہے۔ پاکستان اور امریکہ کے درمیان تاریخی تعلقات قائم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نائن الیون واقعات کے بعد امریکہ اور پاکستان نے مل کر دہشت گردی کا مقابلہ کیا جبکہ پاکستان کے لیے امریکہ ایک اہم اتحادی کی حیثیت رکھتا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ امریکہ افغانستان میں اپنے بنیادی اہداف حاصل کر چکا ہے اور ہم امریکہ کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری اور عوامی رابطوں پر مشتمل تعلقات چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماراخطہ افغانستان میں 40 سال سے جاری جنگ سے شدید متاثر ہوا ہے تاہم پاکستان 22 کروڑ افراد کی ابھرتی ہوئی مارکیٹ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: طالبان حکومت کو تسلیم کرنا ہے یا نہیں، پڑوسی ممالک اجتماعی فیصلہ کریں گے، عمران خان

وزیر خارجہ نے کہا کہ ترقی اور خوشحالی کا داخلی ایجنڈا اپنی سرحدوں پر امن قائم کیے بغیر حاصل نہیں کر سکتے اور بھارت چاہے جو ظلم وجبر روا رکھے کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کی آواز کو نہیں دبا سکتے۔


متعلقہ خبریں